یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گے ، کیونکہ ۔۔۔!!! تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوسف رضا گیلانی کوسینیٹ انتخابات میں کامیاب کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین رہنما متحرک ہو گئے، سابق صدرآصف زرداری کے مخدوم احمد محمود اور قمر زمان کائرہ سے رابطے کرلئے ،آصف زرداری نے پی ٹی آئی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطوں کی ہدایت کردی۔

جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنا اللہ اور مریم سے رابطہ کر لیا اور ن لیگ کے ایم این ایز کا اجلاس جلد بلانے کی ہدایت کردی،نوازشریف نے ہدایت کی کہ یوسف رضا گیلانی کیلئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں ۔خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے ووٹوں کیلئے مولانا فضل الرحمان اورمحمود اچکزئی متحرک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نےکہاہےکہ میں ایک بارپھراس تاریخی ناکامی اور شرمندگی پر عمران خان صاحب کو مبارکباد دیتی ہوں اور کھل کر سامنے آنے اور کوئی شک و شبہ نہ چھوڑنے پر کہ دھاندلی کس چیز کا نام ہے؟ سسلین مافیا کس کو کہتے ہیں؟ڈان کس کو کہتے ہیں؟ یہ عوام کو سمجھا دینے پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو یہ کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے میں اُن کو پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب سنائیں کیا حال ہے؟ طبیعت ٹھیک ہے یا ابھی کوئی کسر رہ گئی ہے آپ کی طبیعت ٹھیک کرنے میں؟

Leave a Comment