Breaking News

بریکنگ نیوز:مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  تبدیلی حکومت یعنی پاکستان تحریک انصاف نے 11 جماعتوں کے خلاف ضمنی الیکشن لڑ کر اپنے ووٹوں میں 50فیصد تک اضافہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز ملک کے 4 حلقوں میں ہوئے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔

جب کہ سلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نےکہا ہےکہ میں ایک بارپھراس تاریخی ناکامی اور شرمندگی پر عمران خان صاحب کو مبارکباد دیتی ہوں  کہ کھل کر سامنے آنے اور کوئی شک و شبہ نہ چھوڑنے پر کہ دھاندلی کس چیز کا نام ہے؟ سسلین مافیا کس کو کہتے ہیں؟ڈان کس کو کہتے ہیں؟ یہ عوام کو سمجھا دینے پر انکا تہہ دل سے شکریہ اداکرتی ہوں. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو یہ کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے میں اُن کو پوچھنا چاہتی ہوں کہ اب سنائیں کیا حال ہے؟ طبیعت ٹھیک ہے یا ابھی کوئی کسر رہ گئی ہے آپ کی طبیعت ٹھیک کرنے میں؟۔انہوں نےکہا کہ مسلم لیگ ن اپنے دورحکومت میں ضمنی الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پہ کامیاب ہوتی تھی تو بجائے شرمندہ ہونے کے یہ کہتے تھے کہ ضمنی الیکشن کا کیا ہے؟ وہ تو ہمیشہ حکومت وقت جیتتی ہے، اب بتائیں، حکومت وقت جیتی ضمنی الیکشن؟اِنہوں نے ہر حلقے میں 2018ء میں بھی مسلم لیگ ن کا ووٹ چھینا تھا لیکن آپ ہر دفعہ بیوقوف نہیں بنا سکتے میں، اس بات کی خوشی ہے کہ ہم تینوں سیٹیں جیتے لیکن اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ یہ بری طرح بےنقاب ہوئے،اِنہوں نے بےنقاب ہوکر 22کروڑ عوام کو بتادیا کہ اس طرح ہم نے 2018ء میں دھاندلی کی. مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے 2018ء میں دیکھا کہ کیسے ووٹ چوری ہوئے؟

About admin

Check Also

تم مجھے جانتے نہیں ہو ؟؟؟ وزیر اعظم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے 2 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *