دھاندلی کرنے والے 2 پولیس انسپکٹرز کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں پاکستان رینجرز پنجاب نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے والے دو انسپکٹرز کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پی کے 51 کے ضمنی الیکشن کیلئے ہونے والی پولنگ کے دوران جماعت اسلامی پاکستان نے دھاندلی کی شکایت کی۔

جس پر رینجرز حرکت میں آئی اور دو انسپکٹرز کو حراست میں لے لیا۔ انسپکٹر عبیداللہ دھونکل کو پولنگ سٹیشن پر جعلی ووٹ کاسٹ کراتے ہوئے  پکڑا گیا جبکہ پریزائڈنگ آفیسر پر دباؤ ڈالنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سفیان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سفیان کو ریٹرننگ افسر کے حکم پر رینجرز نے گرفتار کیا۔ دوسری جانب این اے 43 کے ضمنی الیکشن کا پہلا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول صدہ پولنگ اسٹیشن نمبر 129 میں ووٹوں کی گتنی کا عمل مکمل ہوگیا ہے،جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک فخر زمان 234ووٹ   لیکر پہلے،آزاد امیدوار سید جمال 134ووٹ  لیکر دوسرے جبکہ جمعیت علما اسلام (ف) کے جمیل چمکنی 94 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔ جبکہ پی پی 51 گوجرانوالہ کے دو پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہےجس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی طلعت منظور چیمہ 533 ووٹ لیکر پہلے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے محمد یوسف 441 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *