اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے ، ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے،آج مسلم لیگ ن کے لئے ایک انتہائی افسوس ناک خبر آئی ہے جب اُن کے سینئر رہنما اور سباق وفاقی وزیر انتقال کر گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے مشاہداللہ خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے علالت کا شکار تھے۔ مشاہداللہ خان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کے والد کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے. مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مشاہداللہ خان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان پارٹی کے وفادار اور سینئر رہنما تھے۔ ان کا انتقال ہمارا بڑا نقصان ہے۔ دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے بڑافیصلہ کرلیا، زیر التوا کیسز پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے سالہا سال سے زیر التواء ہزاروں مقدمات کا آئندہ ڈیڑھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس محمد قاسم خان نے اس معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے سیشن ججز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سولہ تک کے زیر التوا تمام سول و سیشن مقدمات اکتیس مارچ تک نمٹائے جائیں۔