یوسف رضا گیلانی 39 ووٹوں سے ہار جائیں گے۔۔!! اپوزیشن اتحاد کو ایک اور جھٹکا، سینیٹ انتخابات سے قبل ہی بڑی پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ کا الیکشن قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ہے ۔ یہ الیکشن پورے ملک میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

جب کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں 39 ووٹوں سے ہاریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں کھڑا کرکے جوا کھیلا ہے لیکن سابق وزیر اعظم یہ الیکشن 39 ووٹوں سے ہار جائیں گے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ اپوزیشن نے خفیہ ووٹنگ کے لیے بچوں کی طرح ضد کی ، اس صورتحال میں اگر کسی بھی پارٹی کو اس کے ووٹوں سے زیادہ سیٹیں ملیں تو اس پر سوالات اٹھیں گے۔ دوسری جانب کراچی کے حلقہ پی ایس 88 ملیر کراچی سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا۔ حلقے میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلے کی پیشن گوئی کی گئی تھی، تاہم تحریک لبیک کے امیدوار نے حکمراں جماعت کے امیدوار کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار کی دوسری اور تحریک انصاف کے امیدوار کی تیسری پوزیشن ہے۔

Leave a Comment