Breaking News

یوسف رضا گیلانی کی خوشیاں ماند پڑ گئیں! سینیٹ انتخابات لڑنا مشکل ہوگیا، سابق وزیر اعظم کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ کے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہو چکا ہے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شرع ہو چکا ہے۔ جوڑ توڑ کا عمل شروع ہے جب کہ خرید وفروخت کی خبریں آ رہی ہیں ان حالات میں یوسف رضا گیلانی کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے۔ منگل کو پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگا دیا ۔ درخواست میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ درخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور کو ووٹ دیا کیوں کہ وہ پہلے ان کی جماعت میں رہ چکے ہیں اس لیے بہت سارے لوگ انہیں اب بھی لیڈر مانتے ہیں۔ شہباز گل کی بات کا جواب دیتے ہوئے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے ذرائع بہت ہی گھٹیا بات کرتے ہیں ، عظمیٰ بخاری کے اندر ایک خاندانی خون ہے ، میرا سید فیملی سے تعلق ہے ، مہں جہاں ہوں وہاں ہوں ، کٹ سکتی ہوں مر سکتی ہوں لیکن یہ نہیں ہو سکتا۔

About admin

Check Also

یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔۔!!نتائج تبدیل ہونے کا امکان ،پی پی امیدوار کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمعہ کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ الیکشن میں حکومت اپوزیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *