فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیا گیا تو تحریک انصاف چھوڑ دوں گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے ، سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی تاہم حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں ٹکٹوں کے معاملے پر شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں ۔

پہلے تو پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔  تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے حکمران جماعت کے ممبر قومی اسمبلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی جماعت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا وہ پارٹی چھوڑ دیں گے۔ میڈیا ذرائع کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ بھی نہیں ڈالیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کا رکن ہونے کے باوجود سینیٹر بنوانے کی وجہ سامنے آگئی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا کو سینیٹر بننے کے بعد ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں جاری کیسز کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، جس کی وجہ سے پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں سینیٹ کا الیکشن لڑوایا جائے جب کہ فیصل واوڈا سینٹر بننے پر اپنی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دیں گے کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

Leave a Comment