اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل افراتفری کا دور ہے کسی کو رقم اُدھار دے دو تو وہ واپس کرنے کا نام نہیں لیتا یاں یوں کہہ لیں کہ کسی سے تعلق ختم کرنا ہو تو اُسے رقم اُھار دے دیں جب آپ واپس مانگیں گے تو وہ ناراض ہو جائے گا اور پھر تعلق ختم، اگر غلطی سے آپ کا موبائل بیلنس کسی اور کے موبائل فون پر چلا جائے تو وہ بیلنس واپس منگوانا بھی ایک فن ہے۔
ایک ہزار کا بیلنس غلطی سے ایک نامعلوم نمبر پر بھیج دیا،احساس ہونے پر واپس منگوانے کی کوشش کی مگرناکام رہا تو فوجی کو ایک آئیڈیا سوجھا اور اس نے اسی نمبر پر میسج بھیجا۔ آپ کو تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت پر مبارکباد دی جاتی ہےآپ نےایک ہزار کا بیلنس قبول کرکے اپنی ممبر شپ کی توثیق کر دی ہے ۔آپ کو اس بات کی خوشخبری دی جاتی ہے کہ آپ نے اپنی زندگی کا مقصد پورا کر دیا اور آپ کیلئے یہ خبر یقینی طور پر خوشی کا باعث ہوگی کہ آپ کا انتخاب تنظیم کے ونگ میں ہو گیا ہے جس کا ثواب شاید حد سے بھی بڑھ کر ہے ۔ آپ کو ٹریننگ کیلئے جلد ہی فون کر دیا جائے گا تا کہ آپ اس جماعت کے قواعد ضوابط سے متعارف ہو سکیں۔ آپ کی ٹرینگ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو آپ کو محاذ کی مکمل تیاری کروا کر آپ کو اس جماعت کے لیے تیار کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو جماعت میں شامل کر کے خفیہ مشن کی ساری تفصیلات آپ کو دے دی جائیں گی جس سے آپ اپنے پہلے سفر کی شروعات کریں گے اس کے بعد مزید آپ کو خفیہ زرائع کے زریعے آپ کو آپ کی منزل دکھا دی جائے گی۔ تھوڑی دیر بعد ہی فوجی کو دو ہزار کا بیلنس اس میسج کے ساتھ وصول ہوا کہ بھائی انتہائی معزرت کے ساتھ میں آپ کو بتایا چاہتا ہوں کہ میرا موبائل چارجر پر لگا ہونے کی وجہ سے کال وصول نہیں کر سکا تھا،بہرحال دو ہزار کا بیلنس وصول کریں نیز مجھے معاف کردیں میری نہ صرف نظر کمزور ہے بلکہ ایک ٹانگ پولیو کی وجہ سے ناکارہ اور ایک ہاتھ پر فالج کا اثر ہے۔ میں آپ کے لیے بلکل بے کار انسان ہوں َ۔