اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی کی سیاست ایک مفادات کا کھیل ہے جس میں سیاست دان سیاست عوام کی خدمت کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے کرتے ہیں کسی بھی سیاست دان کی وفاداری پر یقین کرنا مشکل سا ہو گیا ہے ۔ الیکشن اپنی پارٹی کے ٹکٹ پر جیت کر وفادریاں تبدیل کرنا عام سی بات ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور کو ووٹ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بہت قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ووٹ دیا تھا ، کیوں کہ وہ پہلے ان کی جماعت میں رہ چکے ہیں اس لیے بہت سارے لوگ انہیں اب بھی لیڈر مانتے ہیں۔شہباز گل کی بات کا جواب دیتے ہوئے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے ذرائع بہت ہی گھٹیا بات کرتے ہیں ، عظمیٰ بخاری کے اندر ایک خاندانی خون ہے ، میرا سید فیملی سے تعلق ہے ، مہں جہاں ہوں وہاں ہوں ، کٹ سکتی ہوں مر سکتی ہوں لیکن یہ نہیں ہو سکتا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اگر اس الیکشن میں بھی چوہدری سرور امیدوار کے طور پر سامنے آئیں تو مسلم لیگ ن کے بہت سے لوگ انہیں ووٹ دیں گے۔ یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اگر اس بار سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلا تو پاکستان تحریک انصاف ہار جائے گی۔