Breaking News

پی ٹی آئی کو سینیٹ انتخابات سے قبل بڑا جھٹکا ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس سے قبل پنجاب سے رکن اسمبلی خرم لغاری بھی جماعت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ پانچ دیگر رکن اسمبلی بھی پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں۔ خرم لغاری کا کہنا تھا کہ میرے مستعفی ہونے پر نوجوان خوش ہیں کیونکہ انہیں صرف دھرنوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اور کوئی عزت نہیں مل رہی۔ضلع مظفر گڑھ میں آج تک کوئی یونیورسٹی نہیں بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈھائی سال میں صرف دس کروڑ فنڈز دئیے گئے۔ تونسہ شریف کے حلقے میں 77 ارب دئیے گئے،ڈھائی سال سے وزیراعلیٰ کو شکایت کر رہا ہوں لیکن وزیراعظم سے ملنے کا وقت ملے تو ان سے شکایت کروں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کابینہ میں میٹرک فیل وزراء بیٹھے ہوئے ہیں، کیا یہ لوگ پنجاب کی 11کروڑ آبادی کو سنبھالیں گے؟ہم یوتھ کو دھرنوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، ووٹرز نکالنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، وقت آنے پر پیچھے پھینک دیا جاتا ہے، میرے ضلع مظفرگڑھ میں آج تک کوئی یونیورسٹی نہیں بنی،کہاجاتا ہے کہ کوئی مرے نہ مرے ہمارے پانچ کھرے، پنجاب پر وزیراعلیٰ ایسا بٹھا دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن سندھ اسمبلی شہریار شر نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سےقبل حکمراں جماعت تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی شہریار شر بھی پارٹی سے ناراض ہو گئے، شہریار شر نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔شہریار شر نے نظرانداز ہونے پر تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہریار شر کچھ عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں،شہریار شر کو پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقے کا دوبارہ ٹکٹ ملنے کا بھی گرین سگنل مل گیا۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *