Breaking News

شریف خاندان سب سے بڑا دھچکا! سابق وزیر اعظم نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا، (ن)لیگ بکھرنے لگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے ایک جانب تو بڑی قیادت کیسز کا سامنا کر رہی ہے تو دوسری جانب کئی بڑے بڑے رہنما اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور دوسری جماعتوں کا رُخ کر رہے ہیں اب ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر لی۔ سکندر حیات نے پارٹی کو خیرباد کہنے کے بعد مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے سکندر حیات کو جماعت کا سپریم ہیڈ نامزد کر دیا۔سابق وزیراعظم سکندر حیات مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے بانی رہنما تھے۔ سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ریاستی تشخص کی بحالی کے لیے مسلم کانفرنس کا مضبوط ہونا برگزیر ہے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا ئی تھی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ۔ سردار ارزش نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود سمیت دیگر ساتھی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ سردار ارزش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر کی حکمران جماعت نے مودی سے محبتیں بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر عمران خان کی قیادت میں جمع ہو چکے ہیں۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *