رات گئے وزیر اعظم عمران خاں کے سب سے بڑے سیاسی مخالف کے انتقال کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ دشمن بھی مر جائے تو اُس کی خوشی نہیں کرنی چاہئے کیوں کہ ہر کسی نے اس دنیائے فانی سے چلے جانا ہے رات گئے سوشل میڈیا  پر یہ خبر تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی کہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی انتقال کر گئے ہیں۔

تاہم عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ترجمان اے این پی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفند یار ولی اپنے گھر پر خیریت سے ہیں۔ اسفند یار ولی خان کے انتقال کی افواہیں بیمار ذہنیت والے پھیلارہے ہیں ۔ اے این پی کے ترجمان کی جانب سے تردید کے ساتھ ساتھ اسفندیار ولی کے بیٹے ایمل ولی نے بھی افواہوں کی تردید کردی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایمل ولی خان نے لکھا کہ ’’الحمدللہ ! بابا جان ٹھیک ہیں، براہ مہربانی خود کو غلط خبریں پھیلانے سے روکیں‘‘۔جبکہ سینئر صحافی سلیم صافی نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’کچھ ظالم اور بے حس لوگوں نے اسفندیار ولی خان صاحب کی زندگی سے متعلق سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے جو سراسر جھوٹ ہے۔ الحمدللہ وہ بالکل خیریت سے اور سلامت ہیں‘‘۔

Leave a Comment