وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سرکاری وفاقی ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، پرویز خٹک اور علی محمد خان شامل ہیں۔

وزات خزانہ کے حکام نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔ تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو سرکاری وفاقی ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ دی گئی۔سرکاری وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔دوسری جانب حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تمام گرفتار افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کے درمیان نتیجہ مذاکرات کے بعد سرکاری ملازمین کا آج بھی دھرنا جاری ہے۔ سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔آل گورنمنٹ ایمپلائز الائنس کے رہنماؤں نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد کہا کہ دھرنا ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان آج دو بجے کیا جائے گا۔ جب حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہو گا۔مذاکرات میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید اور علی محمد خان شریک تھے۔ جس میں مطالبات کے حوالے سے اہم پیس رفت ہوئی۔آئندہ بجٹ تک گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔

Leave a Comment