اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترقیاتی فنڈز کے کیس میں بڑا انکشاف سامنے آگیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے اس حوالے سے دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا اور کہا کہ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو وٹس ایپ میسیج کیا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترقیاتی فنڈز ملے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ذرائع کے مطابق چوہدری سالک نے ثبوت بھی وٹس ایپ کیے۔ سپریم کورٹ کیس میں آج وزیراعظم عمران خان نے جواب جمع کروایا تھا کہ فنڈز کی خبر غلط تھی۔ دوسری جانب چوہدری سالک حسین نے جسٹس فائز کو واٹس ایپ میسیج کرنے کی خبر کی سختی سے تردید کردی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے کہا کہ میری اس ٹویٹ کے بعد چوہدری سالک حسین کا مجھے فون آیا۔ سختی سے تردید کی کہ نہ تو جسٹس قاضی فائز کو جانتا ہوں نہ اُنہیں کوئی وٹس ایپ میسیج کیا۔جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے یہ بات ترقیاتی فنڈز کے کیس میں این اے65 کا حوالہ دے کر آج سپریم کورٹ کیس میں کہی ۔