Breaking News

سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم ترین رہنما و رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خاں کے خدشات سچ ثابت ہونے لگے ہیں حکومتی اراکین اسمبلی حکومتی کنٹرول سے باہر ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو سینٹ کی نشستیں حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اب ایک اہم ترین رہنما اور رکن اسمبلی نے بھی اپنا فیصلہ سُنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماسردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سردار خرم لغاری پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کا بتائیں گے ۔اس حوالے سے سردار خرم لغاری کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ 5 اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا ۔ واضح رہے کہ بتایا گیا تھا کہ ہ پی ٹی آئی ایم پی اے سردار خرم لغاری عمران خان کی پالیسی سے نالاں ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یوتھ آگے لے کر آئے اور یوتھ کو ہی باہر پھینک دیا گیا ۔ وزیراعظم تو یوتھ کے نمائندے ہیں لیکن تحریک انصاف میں کہیں بھی نوجوان موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔

About admin

Check Also

بھارت میں شادی کے منڈپ پر ہی دلہن نے شادی ختم کرانے کیلئے پولیس بلالی حیران کن وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دلہن نے شادی کے فوراً بعد دلہے کے ساتھ جانے سے انکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *