اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسا کہ سب کے علم میں ہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے جس کی وجہ سے نئے کیس بھی سامنے آ رہے ہیں اور ہلاکتیں بھی ہو رہی ہیں جب کہ آج جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی الحاج عالم زین خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وبا نے ایک اور معروف سیاستدان کی جان لے لی۔ سابق نگران وفاقی وزیر الحاج عالم زین خان کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔سابق نگران وفاقی وزیر کے بیٹے گل نواز خان نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم زیب خان کی نماز جنازہ آج 3 بج تھاکوٹ میں ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ والد محترم 3 ہفتوں سے عالمی وبا کورونا کے باعث علیل تھے۔عالم زین خان کا تعلق جمعیت علائے اسلام سے تھا اور ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا تھا۔سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الحاج عالم زین خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث کئی سیاسی رہنمان زندگی ہار چکے ہیں۔07 جنوری 2021ءکو پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب اسمبلی کی رکن منیرہ یامین بھی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق منیرہ یامین سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج تھیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی اہم رہنما کلثوم پروین کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مرحومہ کئی روز سے کورونا میں مبتلا تھیں۔سیاسی رہنماؤں کی جانب سے منیرہ یامین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔