اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی عمران خان سے شادی کے بعد ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ تاہم اب ان کے حوالے سے ایک ایسا سچ سامنے آ گیا ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سال کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے نکاح کر لیا تھا۔
جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی خبروں کی زینت بنی رہی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی تقریب میں قریبی دوست احباب شریک تھے، نکاح کی رسم انتہائی سادگی سے بشریٰ بی بی کی دوست کے گھر منعقد کی گئی۔جس کے بعد 25 فروری کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے قریبی دوست احباب اور پارٹی رہنماؤں کو دعوت ولیمہ پر مدعو کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بشریٰ بی بی سے سب کا تعارف بھی کروایا ۔ بشریٰ بی بی سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے کی ہر ایک کی خواہش تھی ، شاید یہی وجہ ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی 2018ء کے دوران پاکستان میں معروف سرچ انجن گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت قرار پائی تھیں۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی نے بحثیت خاتون اول اپنا پہلا انٹرویو دیا جس نے ان کی مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ کر دیا تھا۔جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار شاہ عرف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خاں کی ڈریس ڈیزائنر خود اُن کی کی اہلیہ بشری بی بی ہیں ۔خاتون اول ہی ان کے کپڑے خریدتی ، سلائی کرواتی اور میچنگ کرواتی ہیں۔
خاں صاحب کو زیادہ تر کپڑے تحفے میں مل جاتے ہیں جن کے ساتھ کبھی کبھار ایک آدھ سوٹ ہمیں بھی مل جاتا ہے شیروانی ہر آدمی نہیں پہنتاخاں صاحب ایک عام آدمی کے نمائندے ہیں جو شلوار قمیض اور واسکٹ پہنتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کے لئے کپڑے خود خاتون اول یعنی بشری بی بی خریدتی ہیں اور وہ ایک دو سوٹ ایک درزی کو دے دیتی ہیں اور ایک دو دوسرے درزی کو دے دیتی ہیں اگر واسکٹ موجود نہیں تو نئی لے کر کپڑوں کو میچنگ کر دیتی ہیں اگر وزیر اعظم عمران خاں تین روزہ دورے پر بیرون ملک جا رہے ہیں تو خاتون اول بشری بی بی تین دن کے کپڑے واسکٹ کے ساتھ میچنگ کر کے پیکنگ کر دیتی ہیں۔ مطلب یہ کہ وزیر اعظم عمران خاں کی ڈریس ڈیزائنر خود اُن کی اہلیہ ہیں اور اگر خاں صاحب کو نئے کپڑے کوئی دینے آجائے تو وہ شرم کے مارے خاں صاحب کے ساتھ ایک سوٹ ہمیں بھی دے جاتا ہےاچھے والا خاں صاحب کے لئے ہوتا ہے اور جو فارغ ہوتا ہے وہ ہمیں مل جاتا ہے۔ تاہم اب ان کے حوالے سے ایک اور سچ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق بشریٰ بی بی ڈاکٹر ہیں اور ان کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری موجود ہے۔ خاتون اول بشریٰ بی بی ایک ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے اپنی ایم بی بی ایس کی ڈگری علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے 1991ء میں حاصل کی۔ انہوں نے جناح اسپتال لاہور میں اپنی ہاؤس جاب کی اور کچھ عرصہ تک پریکٹس بھی کی۔