اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسان کے ساتھ مرنے کے بعد ایسا بھی ہو سکتا ہے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ گذشتہ روز اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے صنعتکار کے نما زجنازہ کو پولیس کی طرف سے روک دیا گیا۔ مرحوم صنعتکار نے دو شادیاں کر رکھی تھیں دوسری بیوی نے پولیس کو رپورٹ کی ۔
کہ اس کے خاوند کے پہلے بچوں نے گھر میں آ کرغلط اقدام اُٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شیش محل کا پچاس سالہ صنعتکار محمد اشرف عرف پولی نے چند سال قبل دوسری شادی کی جس کا پہلی بیوی سے بچوں کو بہت رنج تھا اسی بنا پر اکثر محمد اشرف کا اپنے بچوں کے ساتھ تنازعہ رہتا تھا۔ چند روز قبل اشرف کے بچوں نے اپنی نئی اماں کو گھر سے نکال دیا تھا، اشرف کی اپنے بچوں سے اس وجہ سے بڑی تلخ کلامی ہوئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر محمد اشرف نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ محمد اشرف کی دوسری بیوی فرح نے انصاف کے لئے تھانہ سٹی پہنچ گئی جس پر پولیس نے موقعہ پہنچ کر نماز جنازہ کو روک دیا تاہم معززین علاقہ کی مداخلت اور محمد اشرف کے ورثاء کی فرح بی بی کو مکمل انصاف کی یقین دہانی پر پولیس نے نماز جنازہ ادا کرنے دیا۔ دوسری جانب برونڈی کے صدر پیئر کورنزیزا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے، ان کی طبیعت گزشتہ ہفتے اس وقت بگڑی جب وہ والی بال میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ حکومتی ترجمان نے صدر کی وجہ موت حرکت قلب بند ہوجانا بتائی ہے