Breaking News

میری دولہن کو ہاتھ کیوں لگایا،دولہے نے فوٹو گرافر کو تھپڑ جڑ دیا،ویڈیو وائرل دولہن ہنسی سے لوٹ پوٹ،فوٹوگرافر حیرت لے مارے ہکا بقا رہ گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2021ء) شادی ایسا خوشی کا عمل ہے کہ جن دو لوگوں کی شادی ہو رہی ہوتی ہے وہ تو خوش ہوتے ہی ہیں تاہم شادی میں شرکت کرنے والے بھی خوشی سے جھوم رہے ہوتے ہیں۔شاید یہ خوشی کا لمحہ لوگ برسوں یاد رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ فوٹو شوٹ کرواتے اور خوشی کے اس پل کی یادوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیتے ہیں۔ آج کل ٹرینڈ چل نکلاہے کہ دولہن کا باقاعدہ فوٹو شوٹ کرایا جاتا ہے اور اس فوٹو شوٹ میں مختلف قسم کے پوز بنوائے جاتے ہیں۔
اب بہترین پوز لینے کا چونکہ کیمرا مین ایکسپرٹ ہوتا ہے لہٰذا وہ دولہن کو بتاتا ہے کہ اب بیٹھ جائے،اب اٹھ جائیے،پیچھے مڑیے،اوپر دیکھیے تھوڑا ادھر،تھوڑا ادھر،پلو اٹھائیے اور دوپٹا سرکائیے وغیرہ وغیرہ۔
اب اس دوران بعض اوقات ایسا لمحہ بھی آتا ہے کہ فوٹوگرافر دولہن کو کہتا ہے کہ آپ نے نہیں ہلنااور خود اس کا دوپٹا ٹھیک کرتا،گلے کو درست کرتا،بال چہرے پر لے آتااور ٹھوڑی کو پکڑ کر چہرا درست کرتا ہے۔

اب یہ باتیں کچھ لوگ تو پسند کرتے لیکن کچھ کو ناگوار گزرتی ہیں۔بھارت میں ہونے والی شادی میں بھی فوٹو گرافر نے کچھ ایسی ہی مہارتیں استعمال کیں تو دولہے نے سیخ پا ہو کر اس کے تھپڑ جڑ دیا جس سے اسٹیج کے آس پاس موجود سبھی حضرات ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک دولہا اور دلہن کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہا نے فوٹوگرافر کو تھپڑ جڑ دیا۔
وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر دولہا اور دلہن کے ساتھ فوٹوگرافر موجود ہے۔ فوٹوگرافر دُلہن کو الگ الگ پوز بتا رہا ہوتا ہے اور اتنے میں دولہا طیش میں آجاتا ہے اور فوٹوگرافر کو ایک تھپڑ رسید کرتا ہے۔دولہا جیسے ہی فوٹو گرافر کو تھپڑ مارتا ہے تو دلہن یہ سب دیکھ کر خوب ہنستی ہے اور ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتی ہے کہ اس کے لیے کھڑے رہنا مشکل ہوجاتا ہے اور وہزمین پر ہی بیٹھ جاتی ہے۔بعدازاں دُلہن کے قہقہوں سے دولہا اور فوٹوگرافر بھی ہنسنے لگتا ہے، اس ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین بھی محظوظ ہو رہے ہیں۔ٹوئٹر پر اس ویڈیو پر اب تک 45 ہزار سے زائد لائیکس اور 12 ہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے کمنٹس کیے جا چکے ہیں۔

About admin

Check Also

تم مجھے جانتے نہیں ہو ؟؟؟ وزیر اعظم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے 2 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *