اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک طرف ملک میں پی ڈی ایم سیاسی تبدیلی کی خواہاں ہے تو دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے،آج کے دن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے آزاد کشمیر رکھے گئے جلسے کے بعد حزب اختلاف اتحاد کے خلاف اہم صوبے میں اہم کامیابی مل گئی ۔
جہاں اپر دیر سے پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا نام تحریک انصاف میں شامل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان سے پیپلز پارٹی کے رہنماء نے ملاقات کی، ملاقات کے لیے ایک عالی شان جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر کئی لوگ موجود تھے جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی جانب سے پی پی رہنماء کا روایتی ٹوپی پہنا کر انہیں تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا گیا۔دوسری جانب ایک افسوس ناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقہ بصیر پور میں پیش آیا جب بارات والی کار تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، دولہا موقع پر جاں بحق۔ دلہن سمیت دو خواتین، ایک بچے اور ڈرائیور شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال میں پہنچا دیا گیا، شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ روزنامہ پاکستان کے مطابق چورستہ میاں خاں کے رہائشی محمد امین گجر کے بیٹے غلام مصطفی گجر کی بارات منچن آباد سے دلہن بیاہ کر گھر واپس آ رہی تھی کہ اپنے گاؤں کے قریب ہی دولہا اور دلہن والی کار مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دولہا غلام مصطفی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دلہن سمیت 2خواتین، ایک بچہ اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔